Brailvi Books

مسافر کی نماز
1 - 16
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
براہِ کر م! یہ رسالہ (17صَفحات)  مکمَّل پڑھ لیجئےاس کے فوائد خود ہی دیکھ لیں  گے۔
  دُرُود شریف کی فضیلت
    سرورِ ذیشان ، محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ مغفرت نشان ہے :  ’’ جب جمعرات کا دِن آتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّفرشتوں  کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں  وہ لکھتے ہیں ، کون یوم جمعرات اورشبِ جمعہ مجھ پر کثرت سے درود پاک پڑھتا ہے ۔ ‘‘  (اِبنِ عَساکر  ج ۴۳ ص ۱۴۲)      
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اللہ تَبَارَکَ  وَ تَعَالٰی سُوْرَۃُ النِّسَآءکی آیت نمبر101میں  ارشاد فرماتا ہے: 
وَ اِذَا ضَرَبْتُمْ فِی الْاَرْضِ فَلَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوةِ ﳓ اِنْ خِفْتُمْ اَنْ یَّفْتِنَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْاؕ-اِنَّ الْكٰفِرِیْنَ كَانُوْا لَكُمْ عَدُوًّا مُّبِیْنًا (۱۰۱) 
ترجَمۂ کنزالایمان:  اور جب تم زمین میں  سفر کر و تو تم پر گُناہ نہیں  کہ بعض نَمازیں  قَصر سے پڑھو، اگر تمہیں  اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں  اِیذا دیں  گے، بے شک کُفّار تمہارے کھلے دشمن ہیں ۔